01 اگست ، 2017
ماہرین کے مطابق کچھ جڑی بوٹیوں کے تیل میں انالجیسک (درد کو کم کرنے) یعنی سوزش کو دور رکھنے کی خصوصیات شامل ہوتی ہیں جس کے باعث درد سے تحفظ فراہم ہوتا ہے۔
گھٹنے کا درد اکثر براہ راست چوٹ لگنے سے ہوتا ہے یا پھر پروٹین اور کیلشم کی کمی کے باعث اس کی شکایت سامنے آتی ہے۔
قدرتی اشیاء کے تیل نہایت مفید ہیں اور قدرتی طور پر تیل میں دونوں قسم کی یعنی ٹھنڈی اور گرم تاسیر پائی جاتی ہے جو کہ گھٹنے کی درد کی شکایت سے لے کر جلد کی اور جلن سوجن کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
تلسی کا تیل:
تلسی کے تیل میں اینٹیسپوڈک ہوتا ہے جو پٹھوں کی اکڑن کو کم کرتا ہے۔ اس سے گھٹنے کا درد اور سوزش کی شکایت دور ہوجاتی ہے جب کہ یہ زخم کو ختم کرنے اوراینٹی سیپٹک کی تکلیف میں بھی مؤثر ہے۔
یوکلپٹس کا تیل:
یوکلپٹس کا تیل جسم میں تیزی سےجذب ہوجاتا ہے اس کا طاقتورایکلپٹول کمپاؤنڈ ایک ویزوڈیلیٹر کے طور پر کام کرتا ہے جو کہ خون کی گردش کو تیزی فراہم کرتا ہے جس کے تحت ہڈیوں میں کھچاؤ، درد اور سوزش کی شکایت ختم ہوجاتی ہے۔
ادرک کا تیل:
ادرک حفظان صحت کے لیے انتہائی مفید ہے اس کے کئی فوائد موجود ہیں۔ ادرک کا تیل ہڈیوں، جوڑوں اور گھٹنے کی شکایات کے لیے انتہائی مفید ہے ۔اس میں اینٹی بیکٹیریل اور سوزش کو دور کرنے والی خصوصیات شامل ہیں۔ جو تحفظ فراہم کرتی ہے ساتھ ہی ماہرین کے مطابق اس کا تیل کان کے درد کے لئے بھی مفید ہے۔
لیوینڈر کا تیل:
لیوینڈر کا تیل حفظان صحت کی تمام خصوصیات سے بھر پور ہے ۔یہ خون کی گردش کو جسم کے ہر اعضاء تک پہنچانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اس کو دماغ میں لگانے سے دماغی دباؤ ، سر درد اورسر کی خشکی دور ہوجاتی ہے جب کہ درد، سوجن اور سوزش سب کا خاتمہ لیونڈر تیل سے ممکن ہے۔
ونٹرگرین کا تیل:
اس پودے کا تیل گھٹنے اور جوڑوں کے درد کے لیے تو مفید ہ ہے ہی، ساتھ ہی گردے کی شکایت کو بھی دور کرنے میں مؤثر ہے ۔جسم پر اس تیل کی مالش جسم کے اعضاء میں چستی پیدا کرتی ہے اور دن بھر کی تھکن کو دور کرتی ہے.
زیتون کا تیل:
زیتون کا تیل بھی ہڈیوں، جوڑوں اور پھٹوں کی شکایت کا خاتمہ کرنے میں نہایت مؤثر ہے۔ ماہرین کے مطابق بچوں کی مالش زیتون کے تیل سے کرنی چاہیے اس سے ان کی ہڈیاں بنیادی طور پر مضبوط ہوتی ہیں۔