پاکستان
08 اگست ، 2017

مسلم لیگ (ن) کا بیگم کلثوم نواز کو این اے 120 پر الیکشن لڑانے کا فیصلہ

مسلم لیگ (ن) کا بیگم کلثوم نواز کو این اے 120 پر الیکشن لڑانے کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے این اے 120 لاہور تھری سے بیگم کلثوم نواز کو امیدوار بنائے جانے کا امکان ہے۔

لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کی نشست سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کےباعث خالی ہوئی تھی۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن نے اس نشست پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم نوازشریف نے گزشتہ روز سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شہبازشریف کو پنجاب میں برقرار رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہی رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن لاہور کے مذکورہ حلقے سے بیگم کلثوم نواز کو الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس کی حتمی منظوری نواز شریف دیں گے۔

یاد ہے کہ این اے 120 پر الیکشن 17 ستمبر  کو منتعقد ہو گا جس میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

مزید خبریں :