Geo News
Geo News

پاکستان
12 جولائی ، 2012

سینیٹ : دوہری شہریت رکھنے والے بیوروکریٹس کی فہرست پیش

سینیٹ : دوہری شہریت رکھنے والے بیوروکریٹس کی فہرست پیش

اسلام آباد … دوہری شہریت رکھنے والے بیوروکریٹس کی فہرست سینیٹ میں پیش کردی گئی، لسٹ کے مطابق کسی وفاقی وزیر کے پاس دوہری شہریت نہیں ہے۔ سینیٹ میں حکومت کی جانب سے پیش کی گئی فہرست کے مطابق 3 وفاقی وزراء کے شریک حیات دوہری شہریت رکھتے ہیں جن میں وزیر دفاع نوید قمر اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی بیویاں جبکہ وفاقی وزیر فرزانہ راجا کے شوہرغیر ملکی شہریت کے حامل ہیں۔ فہرست میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان آڈٹ اینڈ اکاوٴنٹس کے گریڈ 20 کے افسر طاہر کمال، اظہر حمید، اکرم خان، گریڈ 19 کے ایس اقبال محمود رضوی اور گریڈ18 کے طارق سعید کی شریک حیات بھی دوہری شہریت رکھتی ہیں۔ ان کے علاوہ کنٹرولر جنرل آف اکاوٴنٹس کے جوائنٹ ڈائریکٹر اصغر خان، سیکشن افسر افضل لطیف، سیکشن افسر بیگم بصیرت نمریز اور نجف خان کی شریک حیات بھی دوہری شہریت رکھتی ہیں۔ ایف بی آر کے سجاد تعلم خان ،باسط خان ،افتخار قطب جبکہ عائشہ رانجھا خود اور ان کے شریک حیات بھی برطانوی شہریت رکھتے ہیں تاہم کسی بھی وفاقی وزیر کے پاس دوہری شہریت نہیں۔

مزید خبریں :