سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ شائع نہ کرنے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب

لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ شائع نہ کرنے پر پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

17 جون 2014 کو لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پولیس اور عوامی تحریک کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان عوامی تحریک کے 14 کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

پنجاب حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن تشکیل دیا تھا تاہم جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ اب تک منظر عام پر نہیں آسکی ہے۔

جیونیوز کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ شائع نہ کرنے پر سانحہ کے متاثرین نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کررکھی ہے جس کی سماعت آج جسٹس مظاہر علی نقوی نے کی۔

عدالت نے درخواست گزاروں کے مؤقف پر کہا ہے بتایا جائے سانحے کی رپورٹ شائع کیوں نہیں کی جارہی۔

ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے 12 ستمبر کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہےکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری بھی کئی بار رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کرچکے ہیں جب کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انہوں نے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا بھی دیا تھا۔

مزید خبریں :