25 اگست ، 2017
ورلڈ الیون کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کے طویل عرصے سے ویران میدانوں کو آباد کرنے کے لیے ورلڈ الیون پاکستان کا دورہ کررہی ہے جس میں دنیائے کرکٹ کے شہرہ آفاق کھلاڑی شامل ہیں۔
ورلڈ الیون میں آسٹریلیا کے 3، ویسٹ انڈیز سے 2، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، سری لنکا اور بنگلادیش سے ایک ایک کھلاڑی ورلڈ الیون ٹیم کا حصہ ہے۔
ورلڈ الیون کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کااعلان کردیا گیا ہے اور ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں احمدشہزاد، فخرزمان، شعیب ملک، بابراعظم، عماد وسیم، محمدعامر، فہیم اشرف، حسن علی، رومان رئیس، محمد نواز، عثمان شنواری، شاداب خان، عمرامین، عامریامین اورسہیل خان شامل ہیں۔
فاسٹ بالر سہیل تنویر، کامران اکمل اور وہاب ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان اور ورلڈالیون کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی اور سیریز کا پہلا میچ 12 ستمبر، دوسرا13 ستمبراورآخری میچ 15ستمبر کو کھیلا جائے گا۔