Time 28 اگست ، 2017
پاکستان

سندھ حکومت نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کردیے.

سندھ حکومت نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کردیے۔

سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حالیہ مردم و خانہ شماری کے ابتدائی نتائج مسترد کردیے۔

نثار کھوڑو نے سندھ کی آبادی کو مردم شماری میں کم ظاہر کرنے کو وفاق کی سازش قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت سندھ کی آبادی کو مردم شماری میں کم ظاہر کیا گیا تاکہ این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کے حق پر ڈاکہ ڈالا جائے۔

خیال رہے کہ وفاقی ادارہ شماریات نے  25 اگست کو مشترکہ مفادات کونسل میں مردم شماری کے عبوری نتائج پیش کئے جس کے مطابق پاکستان کی مجموعی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار 520 ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق صوبوں میں سب سے زیادہ آبادی پنجاب کی ہے جو کہ 11 کروڑ 12 لاکھ 422 ہے، سندھ کی آبادی 4 کروڑ 78 لاکھ 86 ہزار 51 ، خیبرپختونخوا کی آبادی 3 کروڑ 5 لاکھ 23 ہزار 271 اور بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 23 لاکھ 44 ہزار 408 ہے۔

سندھ میں شہری آبادی کا تناسب 52.2 فیصد یعنی 2 کروڑ 49 لاکھ 10 ہزار 458 ہے اور دیہی آبادی 2 کروڑ 29 لاکھ 75 ہزار 593 ہے۔ 

مزید خبریں :