13 جولائی ، 2012
کوئٹہ… کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک بازار میں دھماکے اور فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ کوئٹہ کو چمن اور دوسرے علاقوں سے ملانے والے کچلاک بازار کے قریب دھماکا ہوا جس کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں اور ایمبولینس موقع پر جاتی دیکھی گئیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ علاقے میں اے این پی کا جلسہ جاری تھا اور خود کچلاک بازار میں اس وقت شدید رش تھا۔