Geo News
Geo News

پاکستان
13 جولائی ، 2012

ٹرانسمیشن لائن میں خرابی، سندھ و بلوچستان کے علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل

ٹرانسمیشن لائن میں خرابی، سندھ و بلوچستان کے علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل

حیدر آباد … گڈو سے آنے والی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث سندھ، بلوچستان کے متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ کیسکو ذرائع کے مطابق فنی خرابی کندھ کوٹ ٹرانسمیشن لائن کے مقام پر پیش آئی، جس کی وجہ سے سندھ، بلوچستان کے متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی کئی گھنٹوں سے معطل ہے۔ سندھ کے متاثر ہونے والے علاقوں میں کشمور، ٹھل ، کندھ کوٹ سمیت بلوچستان کے جعفرآباد، نصیرآباد سمیت متعدد علاقے شامل ہیں، بجلی کی عدم فراہمی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم ابھی تک فنی خرابی دور کرنے کیلئے کوئی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ نہ سکیں۔

مزید خبریں :