پاکستان
13 جولائی ، 2012

شریف برادران کیخلاف 3 نیب ریفرنس دوبارہ کھولنے کی منظوری

شریف برادران کیخلاف 3 نیب ریفرنس دوبارہ کھولنے کی منظوری

اسلام آباد … چیئرمین ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے شریف برادران کے خلاف 3 ریفرنس دوبارہ کھولنے کی منظوری دے دی۔ چیئرمین نیب ایڈمرل (ر) فصیح بخاری نے شریف برادران کے خلاف 3 ریفرنس دوبارہ کھولنے کی درخواست پر دستخط کردیئے۔ چیئرمین نیب سے شریف برادران کے خلاف ریفرنس کھولنے کی درخواست کی گئی تھی جسے انہوں نے منظور کرلیا۔ ذرائع کے مطابق شریف برادران کے خلاف جن ریفرنس کو دوبارہ کھولنے کی منظوری دی گئی ہے ان میں ریفرنس حدیبیہ پیپرز مل، ناجائز اثاثوں اور اتفاق فاوٴنڈری قرض سے متعلق ہیں۔

مزید خبریں :