Geo News
Geo News

پاکستان
13 جولائی ، 2012

ارسلان کیس: نیب کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم ملک ریاض کا بیان ریکارڈ کریگی

ارسلان کیس: نیب کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم ملک ریاض کا بیان ریکارڈ کریگی

اسلام آباد … نیب کی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 16 جولائی کو ارسلان افتخار کیس میں ملک ریاض کا بیان ریکارڈ کرے گی۔ قومی احتساب بیو رو کے ترجمان کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے ارسلان افتخار کیس میں ملک ریاض کو سمن جاری کرتے ہوئے 16 جولائی کو بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب کے ڈی جی فنانشل کرائمز انویسٹی گیشن ونگ کی سربراہی میں قائم 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم نیب آرڈیننس کے تحت معاملے سے متعلق معلومات اکھٹی کررہی ہے جبکہ ٹیم نیب آرڈیننس کی دفعہ20کے تحت منی لانڈرنگ کے نقطہ نگاہ سے بھی کیس کی جانچ پڑتال کرسکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹیم نے مقامی اور غیرملکی افراد سے کیس سے متعلق بیانات ریکارڈ کرنے کیلئے طریقہ کار طے کرلیا ہے۔

مزید خبریں :