پاکستان
Time 11 اکتوبر ، 2017

حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

لاہور: نیب نے عدالتی حکم پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔

اسلام آباد کی احتساب نے نیب ریفرنسز میں عدم پیشی پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دیا اور سابق وزیراعظم کے دونوں صاحبزادوں کے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے عدالتی حکم پر حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے لاہور میں ماڈل ٹاؤن اور جاتی امرا کی رہائش گاہوں پر نوٹس چسپاں کردیئے ہیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ نوٹس ایون فیلڈ پراپرٹی کیس میں چسپاں کیے گئے ہیں اور کارروائی حسین اورحسن نوازکی نیب عدالت میں پیش نہ ہونے پرکی جارہی ہے۔

نیب ذرائع کا بتانا ہےکہ نوٹسز میں 30 روز کےاندر عدالت میں پیشی کاکہا گیا ہے۔

دوسری جانب عدالتی فیصلے پر حسن نواز نے کہا تھا کہ انہیں اشتہاری قرار نہیں دیا سکتا اور نیب ریفرنسز سیاسی انتقام کے علاوہ اور کچھ نہیں۔

واضح رہےکہ نیب نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کے خلاف تین اور اسحاق ڈار کے خلاف ایک ریفرنس دائر کیا ہے۔

مزید خبریں :