14 جولائی ، 2012
ممبئی … بالی ووڈ کو نت نئی آئٹم گرلز سے سجانے والی کوریو گرفر اور ڈائریکٹر فرح خان اب خود بنیں گی آئٹم گرل۔ سالوں سے بالی ووڈ کے کئی اداکاروں کو اپنے اشاروں پر نچانے والی ہدایت کارہ اور کوریو گرافر فرح خان بطور ادکارہ فلم میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، بومن ایرانی کے مدمقابل بطور اداکارہ اپنی اس پہلی فلم کیلئے 40 سالہ کوریو گرافر اب تیار ہیں آئٹم گرل بننے کیلئے ، اس فلم کی عکسبندی عنقریب متوقع ہے۔ بالی ووڈ کو چھیاں چھیاں سے لیکر شیلا اور منی جیسے کئی ہٹ آئٹم سانگز دینے والی ٹیلنٹڈ کوریو گرافر کے اپنے آئٹم سانگ اور اداکاری سے سجی یہ فلم 24 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔