Time 12 اکتوبر ، 2017
کاروبار

’مالی سال 2017 میں جی ڈی پی نمو 10 سال کی بلندترین سطح پر رہی‘

کراچی: اسٹیٹ بینک نے معیشت کی جائزہ رپورٹ جاری کردی جس کےمطابق مالی سال 2017 میں جی ڈی پی نمو 10 سال کی بلند ترین سطح پر رہی۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق مالی سال2017 میں جی ڈی پی نمو 5.30 فیصد رہی جو 10 سال کی بلند ترین سطح پر رہی، مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 5.80 فیصد رہا جب کہ مالی سال 2016 میں یہ خسارہ 4.60 فیصد تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ اشیاء سازی بہتر ہونے سے بھی نمو بہتر ہوئی جب کہ زراعت اور خدمات کے شعبے بھی بہتر ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سی پیک منصوبے نے معاشی نموکو متحرک کیا ہے اور طلب کے ساتھ درآمدات بڑھ رہی ہیں۔

مزید خبریں :