15 جولائی ، 2012
لاس ویگاس…امریکی باکسر ڈینی گارشیا پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو شکست دے کر لائٹ ویلٹر ویٹ چمپئن بن گئے۔ لاس ویگاس میں ہونے والے ڈبلیو بی اے لائٹ ویلٹر ویٹ فائٹ میں ڈینی گارشیا نے عامر خان کو چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔ ڈینی گارشیا کے کیریئر کی یہ 24ویں کامیابی ہے جبکہ عامر خان کے کیریئر کی یہ تیسری شکست ہے۔ فائٹ کے بعدڈینی گارشیاکا کہنا ہے کہ میں عامر خان کی عزت کرتاہوں، وہ ایک عظیم باکسر ہے، میں کسی بھی باکسر کو کہیں بھی شکست دے سکتا ہوں ۔ شکست کے بعد عامر نے تسلیم کیا کہ ان سے کچھ غلطیاں ہوئیں، ڈینی گارشیا نے بہترین کھیل پیش کیا،جس طرح ڈینی گارشیانے کم بیک کیا وہ قابل تعریف ہے۔ عامر خان ریفری کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ فائٹ جاری رکھنے کے لیے تیار تھے تاہم ریفری کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔