ترکی کے آئسکریم فروش نے ماہرہ کو گھما کر رکھ دیا

ماہرہ خان ترکی میں ائسکریم خریدتے ہوئے:انسٹاگرام ویڈیو اسکرین شارٹ۔

گذشتہ ماہ عامر خان کی ترکی میں آئسکریم خریدنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور اب لالی وڈ کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو بھی ترکی کے ایک آئسکریم فروش نے چکرا کر رکھ دیا۔

ماہرہ خان کی آئسکریم خریداری کی یہ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماہرہ ترکی کے ایک بازار میں موجود ہیں جہاں وہ آئسکریم خریدنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

دکاندار ماہرہ کو آئسکریم دینے کے بجائے ان کے ہاتھ سے آگے پیچھے گھماتا رہا، ماہرہ نے متعدد بار آئسکریم پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہیں۔ 

ماہرہ کے ساتھ لالی وڈ اداکار شہریار منور بھی ترکی میں موجود تھے جو خود بھی آئسکریم فروش کے ہاتھوں چکرا کر رہ گئے۔ 

Desis doing touristy things ‍️ #throwback @sheheryarmunawar @karanjotwani @abhilashkumar

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on















ماہرہ خان اس وقت اپنی آنے والی نئی فلم ورنہ کی تشہیر کے لئے مصروف ہیں جو 17 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

مزید خبریں :