09 نومبر ، 2017
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کارکنان کی امانت ہے اور یہ برقرار رہے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر کیے جانے والے فیصلے نہیں مانے جا سکتے۔ایم کیو ایم کو ختم کرنے کا اختیار خود ان سمیت کسی فرد واحد کو نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کارکنان شدید پریشانی میں انہیں رو رو کر فون کر رہے ہیں اور ایسے وقت میں وہ کارکنوں کی آواز کے ساتھ کھڑے ہونگے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے درمیان اتحاد کی خبروں کے بعد عامر خان نے پیشرفت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا