پاکستان
Time 10 نومبر ، 2017

انتخابی اصلاحات: رجسٹرار سپریم کورٹ کاعمران خان کی درخواست پر اعتراض

اسلام آباد: رجسٹرار سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات سے متعلق عمران خان کی درخواست پر اعتراض لگادیا۔

عمران خان نے گزشتہ دنوں انتخابی اصلاحات بل کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پاناما کیس کے فیصلے میں نوازشریف کو نااہل کیا گیا لیکن انہیں دوبارہ پارٹی صدر بنوانے کے لیے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی گئیں۔

جیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے چیرمین تحریک انصاف کی درخواست پر اعتراض لگا کر انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رجسٹرار کی جانب سے کہا گیا ہےکہ متعلقہ فورم سے رجوع کیے بغیر براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات کا بل پارلیمنٹ سے کثرت رائے سے منظور کرایا تھا جس میں ترمیم کے بعد پاناما کیس میں نااہل ہونے والے میاں نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے پارٹی صدر منتخب ہوئے۔


مزید خبریں :