Geo News
Geo News

انٹرٹینمنٹ
16 جولائی ، 2012

مہدی حسن کو پاکستان اور بھارت میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ہری ہرن

مہدی حسن کو پاکستان اور بھارت میں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، ہری ہرن

کراچی … معروف بھارتی گلوکار ہری ہرن کا کہنا ہے کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن کو پاکستان اور بھارت میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ شہنشاہ غزل کے چہلم میں شرکت کیلئے معروف بھارتی گلوکار و موسیقار ہری ہرن کراچی پہنچ گئے۔ کراچی کے جناح ٹرمینل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معروف بھارتی پلے بیک سنگرکا کہنا ہے وہ بچپن سے ہی مہدی حسن کو سنتے آئے ہیں اوروہ محبت کا پیغام لئے مہدی حسن صاحب کے چہلم میں شرکت کیلئے خاص طور پر پاکستان آئے ہیں۔ مہدی حسن کو اپنا روحانی استاد قرار دیتے ہوئے ایوارڈ وننگ بھارتی سنگر ہری ہرن کا کہنا ہے کہ شہنشاہ غزل کو دونوں ممالک میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور وہ خود بھی انہیں کبھی بھلا نہیں سکیں گے۔ معروف بھارتی گلوکار مہدی حسن کے چہلم میں شرکت کیلئے آج کراچی پہنچے ہیں، مہدی حسن کا چہلم کل شام 5 بجے کراچی کے سٹی آڈیٹوریم میں ہوگا۔

مزید خبریں :