16 جولائی ، 2012
ممبئی…شیو سینانے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مخالفت کردی،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی انتہا پسند تنظیم شیو سینا نیبھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سری نواسن کی جانب سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکا اشرف کوٹیلیفون کرکے پاکستان ٹیم کو دورہ بھارت کی باضابطہ دعوت پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھارت میں کھیلنے نہیں دیں گے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کی مہارشٹرا کانگریس نے بھی مخالفت کی ہے ۔