پاکستان
16 جولائی ، 2012

ارسلان کیس: نیب نے ملک ریاض کو 19 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا

ارسلان کیس: نیب نے ملک ریاض کو 19 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا

اسلام آباد … نیب نے ارسلان افتخار کیس میں بحریہ ٹاوٴن کے سابق سربراہ ملک ریاض کو 19 جولائی کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ ترجمان نیب کے مطابق ارسلان افتخار کیس میں ملک ریاض کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاوٴن کے سابق سربراہ اور ارسلان افتخار کیس کے مرکزی کردار ملک ریاض نے آج نیب کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی تھی۔

مزید خبریں :