16 جولائی ، 2012
امرتسر … بھارت کے شہر امرتسر میں پاکستان سے آنے والی مال بردار ٹرین سے 7 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی، ڈپٹی کمشنر بھارتی کسٹم کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر پاکستانی ہم منصب سے بات کریں گے۔ بھارتی کسٹم حکام کے مطابق پاکستان سے آنے والی مال بردار ٹرین میں سیمنٹ بھارت لایا جارہا تھا جس کی مال بوگی سے 7 کلو گرام ہیروئن برآمد کی گئی ہے جس کی مقامی مارکیٹ میں مالیت 35 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ڈپٹی کمشنر بھارتی کسٹم کا کہنا ہے کہ پاکستان سے آنے والی درآمدات کی سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ہم منصب سے اس معاملے پر بات کریں گے۔