Geo News
Geo News

پاکستان
16 جولائی ، 2012

ایف بی آر میں گریڈ 17سے 19تک کے چودہ افسروں کے تبادلے

اسلام آباد …ایف بی آر میں گریڈ 17سے 19تک کے چودہ افسروں کے تبادلے کر دیئے گئے ، چودہ میں سے چھ افسر گریڈ انیس کے ہیں ، ایف بی آر کی طرف سے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ان لینڈ ریونیو گریڈ19کے محمد امتیاز کو اسلام آباد سے پشاور میں ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو لگادیا گیا ان لینڈ ریونیو گریڈ19کے محمد سرمد قریشی اسلام آباد سے لاہور میں ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو لگائے گئے ہیں ان لینڈ ریونیو گریڈ19کے محمد نصیرکو اسلام آباد سے کراچی میں ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو لگایا گیا ہے ، ان لینڈ ریونیو گریڈ19کے شمس الدین قاضی اسلام آباد سے کراچی میں کمشنر ان لینڈ ریونیو مقرر کیئے گئے جبکہ ان لینڈ ریونیو گریڈ 19کے عمران لطیف منہاس کو ملتان سے اسلام آباد میں سیکرٹری ایف بی آر ہیڈ کورٹرز مقرر کیا گیا ہے ان لینڈ ریونیو گریڈ19کے عبدالخلیق شیخ کو ترقی ملنے پر کراچی میں ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو مقرر کیا گیا ، انکم ٹیکس گریڈ 18کے عاطف بشیر کو لاہور سے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو فیصل آباد لگایا گیا ہے، ،انکم ٹیکس گریڈ18کی عائشہ عمران بٹ ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو لاہور مقرر کی گئی ہیں ، ان لینڈ ریونیو گریڈ18کے لال محمد خان ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو ایبٹ آباد مقرر کیئے گئے ہیں ، ان لینڈ ریونیو گریڈ 18کے مرتضی صدیق خان لاہور سے فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو لگائے گئے ہیں ان لینڈ ریونیو گریڈ18کے نعیم حسن لاہور سے فیصل آباد میں ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو تعینات ہوئے ہیں ۔ان لینڈ ریونیو گریڈ17کے تین اسٹنٹ کمشنرز خاور صدیق، بلال ضمیر اور نوید اختر کو فیصل آباد سے لاہور بھیج دیا گیا ۔

مزید خبریں :