16 جولائی ، 2012
ملتان …ملتان کے علاقہ محلہ اسلام پورہ میں ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث دو روز سے بجلی کی بندش کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاجی مطاہرہ کیا، مظاہرین نے ممتاز آباد گرڈ اسٹیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے میپکو حکام کے خلاف نعرے بازی کی جس کے بعد مشتعل مظاہرین نے ممتاز آباد گرڈ اسٹیشن کے اندر داخل ہو کر توڑ پھوڑ کرنے کی کوشش کی چند مظاہرین نے پتھر مار کر گرڈ اسٹیشنز کے اندر لگے شیشے توڑ دیئے جس پر انتظامیہ نے مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کے جلد انکے علاقہ کا ٹرانسفارمر تبدیل کر کے بجلی بحال کر دی جائے گی ۔