17 جولائی ، 2012
سیول…این جی ٹی…جنو بی کور یا کے شہر سیول میں قائم پل اپنے منفرد فو اروں کی بدولت ایک انوکھا روپ پیش کرتا ہے ۔ Banpo Bridgeنامی یہ پل خوبصورت تعمیر اتی انداز کا شا ہکا ر ہے جس کے دونوں اطر اف میں پانی بکھیر تے فواروں کا نظا م بھی مو جو د ہے ۔ ایک ہزار ایک سو چا لیس میٹر طویل اس پل کے فواروں میں دس ہزا ر LED بلب بھی نصب کیے گئے ہیں جو رات کو روشنیاں بکھیرتے ہو ئے پانی کے ساتھ ایک خوبصورت اور دلکش منظرپیش کرتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس منفرد پل کو دنیا کے سب سے لمبے فواروں والے پل کا اعزا زبھی حاصل ہے ۔