Time 27 نومبر ، 2017
پاکستان

نوری آباد: مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین نوشہرو فیروز جارہی تھی—۔جیو نیوز اسکرین گریب

نوری آباد: صوبہ سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے نوری آباد میں ایک مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں—۔جیو نیوز اسکرین گریب

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو جامشورو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین کراچی سے نوشہرو فیروز جارہی تھی۔ 

پاکستان میں ہر سال ٹریفک حادثات کے نتیجے میں سیکڑوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، جن کی وجوہات میں خراب سڑکیں، ٹوٹی پھوٹی گاڑیاں، تیز رفتاری اور ڈرائیونگ کے قوانین سے لاعلمی شامل ہیں۔

اس سے قبل 20 نومبر کو بھی سندھ کے شہر خیرپور میں شاہ حسین بائی پاس پر کوئلے سے بھرا ٹرک، مسافر وین پر الٹنے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :