پاکستان

خیرپور: کوئلے سے بھرا ٹرک مسافر وین پر الٹ گیا، 20 افراد جاں بحق

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرزجائے وقوع پر پہنچی اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا—۔فوٹو/جیو نیوز

خیرپور: صوبہ سندھ کے شہر خیرپور میں شاہ حسین بائی پاس پر کوئلے سے بھرا ٹرک، مسافر وین پر الٹنے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

اے ایس پی رائے مظہر اقبال کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والا کوئلے سے بھرا ٹرک، شاہ حسین بائی پاس پر رانی پور سے سکھر جانے والی ایک مسافر وین پر الٹ گیا۔

سول ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر غلام جعفر سومرو کے مطابق حادثے میں 20 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرزجائے وقوع پر پہنچی اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا۔

 پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

پاکستان میں ہر سال ٹریفک حادثات کے نتیجے میں سیکڑوں افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، جن کی وجوہات میں خراب سڑکیں، ٹوٹی پھوٹی گاڑیاں، تیز رفتاری اور ڈرائیونگ کے قوانین سے لاعلمی شامل ہیں۔


مزید خبریں :