تصاویر: پشاور حملہ اور فورسز کی بروقت کارروائی

زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 11 افراد شہید ہوئے

پشاور: زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوگئے جب کہ فورسز کے آپریشن میں تمام حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔

واقعے میں 5 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

ہلاک کیے گئے دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا، جس میں بارودی مواد کے علاوہ 20 ہینڈ گرنیڈ اور 3 خودکش جیکٹس بھی شامل تھیں، جنہیں دہشت گرد پھاڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، ایف سی، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچ گئی جبکہ یونیورسٹی روڈ اور اطراف کی سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور آس پاس کے علاقوں تک سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران تینوں دہشت گردوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

اسپیشل پولیس اہلکار حملے کے فوری بعد کارروائی کے لیے تیار —فوٹو:اے ایف پی
سیکورٹی فورسز پوزیشنیں سنبھالتے ہوئے —فوٹو:اے ایف پی


 زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ، پولیس فوری طور  پر جائے وقوع پر پہنچ گئ:فوٹو اے ایف پی
زرعی ڈائریکٹوریٹ میں آپریشن کے دوران فضائی نگرانی بھی کی گئی:فوٹو اے ایف پی
ریسکیو اہلکار طالب ذخمی ہوئے طالب علم کی مدد کرتے ہوئے؛فوٹو اے ایف پی
حملہ آوروں سے بر آمد ہونے والا گولہ بارود؛فوٹو رائٹرز
پولیس اہلکار یونیورسٹی کے خواتین عملے کو محفوظ کرتے ہوئے:فوٹو اے ایف پی
دہشت گردوں کی فائرنگ سے یونیورسٹی کی کمپیوٹر لیب بھی متاثر:فوٹو رائٹرز
ریسکیو اہلکاروں کی طالب علموں کے لئے بر وقت خدمات: فوٹو رائٹرز 
زرعی ڈائریکٹوریٹ کے باہر آپریشن کے بعد پولیس، ایف سی، فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اہلکار؛فوٹو رائٹرز
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں منتقل کیاگیا؛ فوٹو رائٹرز