17 جولائی ، 2012
یروشلم… امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے ہر قسم کی طاقت کا استعمال کرے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات انہوں نے اسرائیل کے دورے کے موقع پر اسرائیلی صدرا ور وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز ناقابل عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ درست فیصلہ کریں اگر وہ ایسے کرنے میں ناکام رہے تو امریکہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنے کیلئے ہر قسم کی طاقت استعمال کرے گا۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں ہیلری کلنٹن نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ کا مذاکرات کے ذریعے فوری حل نکالنے کی ضرورت ہے۔