17 جولائی ، 2012
پشاور… ہزارہ ڈویژن سے ق لیگ کے رہنما ، سابق وزیر مملکت اور وزیر اعظم کے مشیر سید قاسم شاہ کو مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا۔ مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ جس میں متفقہ طور پر سید قاسم شاہ کو صوبائی صدر منتخب کیاگیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں قاسم شاہ نے کہا کہ ان کی جماعت ڈرون حملوں کے خلاف ہے تاہم نیٹو سپلائی بحالی ملکی مفاد میں تھی اور مسلم لیگ ق ملکی مفاد کے خلاف کبھی فیصلہ نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج کا اعلان کرکے غریبوں کو ریلیف دیا گیاہے جبکہ بجلی بحران پر قابو پانے میں حکومت سنجیدہ ہے۔