Geo News
Geo News

کھیل
17 جولائی ، 2012

پاک بھارت کرکٹ سیریز کوعمران خان نے خوش آئند قرار دے دیا

پاک بھارت کرکٹ سیریز کوعمران خان نے خوش آئند قرار دے دیا

لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ سیریز میں دونوں ٹیموں پر دباوٴ ہو گا۔اسلام آباد میں سمر کرکٹ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں عمران خان نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز کی بحالی مثبت پیش رفت ہے ،اس سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز ہمیشہ کانٹے دار ہوتی ہے،دباوٴ برداشت کرنے والی ٹیم ہی کامیاب ہو گی۔

مزید خبریں :