Time 10 دسمبر ، 2017
کھیل

پاور لفٹنگ کے عالمی مقابلے میں 3 پاکستانی کھلاڑیوں کا کلین سوئپ

سیبل سہیل (بائیں) اور ٹوئنکل سہیل (دائیں) ایونٹ میں شرکت کے لیے سنگاپور روانگی سے قبل — فوٹو : سوشل میڈیا

سنگاپور: اوشیانا پیسیفک پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی تین خواتین پاور لفٹرز سنیہا غفور، ٹوئنکل سہیل اور سیبل سہیل نے اپنی کیٹیگریز میں کلین سوئپ کرلیا۔

سیبل سہیل نے ایونٹ میں 47 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کی اور اس کیٹیگری میں ہونے والے اسکواٹ، بینچ پریس، ڈیڈ لفٹ اور ٹوٹل ویٹ میں کلین سوئپ کرتے ہوئے 4 گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔

سیبل سہیل نے ایونٹ میں 47 کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کی — فوٹو : اسکرین گریب

ہفتے کے روز سنیہا اور ٹوئنکل نے 57 کلو گرام اور 72 کلو گرام کیٹیگری میں 4، 4 گولڈ میڈل جیتے تھے۔ سنیہا نے ٹوٹل ویٹ مقابلے میں 280 کلو گرام، اسکواٹ میں 115 کلو گرام، بینچ پریس میں 55 کلو گرام اور ڈیڈ لفٹ میں 110 کلو گرام وزن اٹھا کر سونے کے تمغے اپنے نام کیے۔

سنیہا اور ٹوئنکل نے 57 کلو گرام اور 72 کلو گرام کیٹیگری میں 4، 4 گولڈ میڈل جیتے تھے — فوٹو: اسکرین گریب

یہ ایونٹ سنگاپور کے پارک ایوینیو کنونشن سینٹر میں منعقد ہوا۔ ایونٹ میں شریک دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں رابعہ رزاق (84 کلو گرام)، محمد احمد خان (105 کلو گرام)، سید ندیم ہاشمی (105 کلو گرام)، محمود ہیرا (120 کلو گرام) اور منیجر محمد راشد ملک شامل تھے۔

مزید خبریں :