17 جولائی ، 2012
مانسہرہ…ڈی سی او مانسہرہ نے تفریحی مقامات پر سیاحوں سے غیر قانونی طور پر لیا جانے والا ٹیکس فوری طور پر ختم کرکے ذمہ دار افسران کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او مانسہرہ ڈاکٹر عنبر علی خان نے بتایا کہ محکمہ وائلڈ لائف کے افسران جھیل سیف الملوک اور ڈھوڈیال فیزنٹری میں سیاحوں سے انٹری فیس کے نام پر لاکھوں روپے روزانہ ٹیکس وصول کر رہے تھے جن کی کوئین قانونی حیثیت نہیں اسلئے ان تفریحی مقامات پر انٹری فیس فوری طور پرختم کر دی گئی ہے اور سیاح اسکی شکایت پولیس سے کر سکتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ اس مد میں غیر قانونی طور پر وصول کی جانے والی رقم کے بارے میں محکمہ اینٹی کرپشن کے ذریعے انکوئری کروا کے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔