16 دسمبر ، 2017
کالاشاہ کاکو: پشاور سے لاہور آنے والی خیبر میل کی تین بوگیاں لاہور کے قریب کالا شاہ کاکو کے علاقے میں پٹٹری سے اتر گئیں، تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی ایس ریلوے سفیان ڈوگر کے مطابق خیبر میل پشاور سے لاہور آرہی تھی کہ کالا شاہ کاکو کے قریب حادثے کا شکار ہوئی۔
ڈی ایس ریلوے کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ٹرین میں سوار تمام 890 مسافر محفوظ رہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ریلیف ٹرین جائے حادثہ پر روانہ کردی گئی ہے، جو مسافروں کو لے کر دو گھنٹے تک لاہور پہنچ جائے گی۔
اس سے قبل 7 دسمبر کو بھی کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا تھا، تاہم بروقت روک لینے کے باعث ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی تھی۔