07 دسمبر ، 2017
اٹک:کراچی سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا، تاہم بروقت روک لینے کے باعث ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کا انجن پٹڑی سے اتر گیا، تاہم ٹرین کو بروقت روک لیا گیا۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق واقعہ اٹک سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب انجن کا شاک ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔
انتظامیہ کے مطابق ٹرین میں 3 سو سے زائد مسافر سوار ہیں، جو سب محفوظ رہے۔
انجن پٹری سے اترنے کے بعد دیگر ٹرینوں کی آمد اور روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی۔
دوسری جانب متاثرہ ٹرین کے انجن کو پٹری پر واپس لانے کے لیے ہیوی مشینری طلب کرلی گئی ہے۔