18 جولائی ، 2012
جوہانسبرگ…این جی ٹی…پالتو جانور اپنے مالکوں کو بے انتہا پیارے ہوتے ہیں جو انہیں ہر قسم کی سہولت اور آسائش مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ افریقہ سے تعلق رکھنے والے اس مالک کو ہی دیکھ لیجئے جس نے اپنی پیدائشی معذور بلی کو چلنے کے قابل بنانے کیلئے ایک ننھی سی وہیل چیئر بنوادی ہے۔پچھلی دو ٹانگوں سے محروم اس بلی کے لیے دو پہیوں والی وہیل چےئر تیار کروائی گئی ہے جسے بیلٹ کے ذریعے بلی کی پیٹ پر باندھ دیا جاتااور وہ گھر میں چاروں طرف گھومتی پھرتی نظر آتی ہے۔