پاکستان
18 جولائی ، 2012

ن لیگ نگراں حکومت بنانے کیلئے کوئی خفیہ ڈیل نہیں کر رہی،چوہدری نثار

 ن لیگ نگراں حکومت بنانے کیلئے کوئی خفیہ ڈیل نہیں کر رہی،چوہدری نثار

اسلام آباد…قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ن لیگ نگراں حکومت بنانے کیلئے کوئی خفیہ ڈیل نہیں کر رہی،نگراں حکومت کی تشکیل پراپوزیشن حکومت سے خفیہ مذاکرات نہیں کریگی۔چوہدری نثار علی خان نے عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ عمران خان اس شیشے کے گھر میں بیٹھ کر دوسروں کوپتھر نہ ماریں،عمران خان کی قابلیت،صلاحیت اور عادات سے بخوبی واقف ہیں۔اپنے بیان سے مکر جانا عمران خان کی عادت ہے،سیاسی یو ٹرن لینے والوں میں عمران خان سر فہرست ہونگے۔تحریک انصاف جنرل پاشا کی ٹیسٹ ٹیوب پارٹی ہے ،جنرل پاشانے شیشے کے گھرمیں بیٹھ کرتحریک انصاف کودوبارہ بنایا،جنرل پاشانے تحریک انصاف کواس طرح بنایاجس طرح جنرل محمودنے ق لیگ بنائی،17سال میں تحریک انصاف کوقومی اسمبلی کی صرف1نشست ملی۔

مزید خبریں :