Time 02 جنوری ، 2018
سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون کا نظارہ

غروب آفتاب کے بعد چاند معمول سے زیادہ بڑا نظر آیا—۔فائل فوٹو/ 

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سپر مون کا نظارہ کیا گیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس اینڈ پلانیٹری ایسٹروفزکس (اسپا) کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق غروب آفتاب کے بعد چاند معمول سے زیادہ بڑا نظر آیا۔

ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ چاند کو زمین سے کم ترین فاصلے پر ہونے کی وجہ سے 16 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دیکھا گیا جب کہ دوسرا سپر مون کا نظارہ  31 جنوری کو کیا جاسکے گا۔

ڈائریکٹر 'اسپا' نے مزید بتایا کہ 31 جنوری کو چاند کو گرہن بھی لگے گا۔

واضح رہے کہ چاند جب زمین سے قریب ترین مقام پر آ جاتا ہے تو یہ نظارہ ’سپر مون‘ کہلاتا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر کے آغاز میں پاکستان میں سپر مون دیکھا گیا تھا۔



مزید خبریں :