دنیا
Time 08 جنوری ، 2018

سعودی خواتین کو اسٹیڈیم جاکر فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت

ریاض: سعودی خواتین کو 12 جنوری سے اسٹیڈیم جاکر فٹبال میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی۔

عرب میڈیا نے سعودی وزارت اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ جدہ کےالجوہرہ اسٹیڈیم میں خواتین کےخصوصی پویلین پر کام آخری مراحل میں ہے۔

12جنوری کوفٹبال میچ الاھلی کلب اور الباطن کلب کے درمیان ہوگا، الجوہرہ اسٹیڈیم کا تیسرا اور پانچواں فلور فیملیوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

فٹبال اسٹیڈیم میں 10ہزار خواتین شائقین کے لیے نشستیں لگا دی گئیں۔

حالیہ عرصے میں سعودی عرب میں خواتین پر کچھ پابندیاں نرم کی گئی ہیں جن میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینا شامل ہے۔

شاہی فرمان پر عملدرآمد مکمل ٹریفک قوانین کے ساتھ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کیا جائے گا تاہم خواتین کو گاڑیاں سڑکوں پر لانے کے لیے آئندہ سال جون تک انتظار کرنا ہوگا۔

اس کے علاوہ خواتین پر ٹرکس اور موٹرسائیکل چلانے پر عائد پابندی بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :