Time 11 جنوری ، 2018
پاکستان

احمد رضا قصوری نے سیاق وسباق سے ہٹ کربات کی، ترجمان سپریم کورٹ


اسلام آباد: سینئر وکیل احمد رضا قصوری نے دعویٰ کیا ہے کہ قصور میں زیادتی کا ملزم گرفتار ہو گیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے احمد رضا قصوری نے بتایا کہ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات کی اور قصور میں معصوم زینب سے زیادتی اور قتل کا از خود نوٹس لینے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس نے انہیں بتایا ہے کہ ملزم پکڑا گیا ہے اور فوٹیج میں جو ملزم ہے وہ متاثرہ خاندان کا رشتے دار ہے۔

یاد رہے کہ قصور میں 7 سالہ بچی زینب کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا اور اس کی لاش دو روز قبل ایک کچرہ کنڈی سے ملی تھی۔ اس واقعے کے خلاف آج دوسرے روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت یا پولیس کی جانب سے اس حوالے سے کسی بھی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

احمد رضا قصوری نے سیاق وسباق سے ہٹ کربات کی،ترجمان سپریم کورٹ

احمد رضا قصوری کے بیان پر سپریم کورٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سینئر وکیل  نے سیاق وسباق سے ہٹ کربات کی۔

ترجمان کے مطابق چیف جسٹس نے احمد رضا قصوری سے کہا سوشل میڈیا پرملزم کی گرفتاری کی خبرچل رہی ہے۔

مزید خبریں :