کاروبار
Time 14 جنوری ، 2018

حکومت کا انتخابات سے قبل پی آئی اے کو فروخت کرنے کا منصوبہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عام انتخابات سے قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کو فروخت کرنے کا منصوبہ بنالیا۔

وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پی آئی اے کو فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جسے کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

دانیال عزیز نے کہا کہ پی آئی اے فروخت کرنےکا منصوبہ اگلے ہفتےکابینہ کمیٹی میں پیش کیےجانےکا امکان ہے جبکہ عام انتخابات سے پہلے پی آئی اے کی فروخت کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تحت ایئرلائن کو پی آئی اے کے دیگر شعبوں بشمول ہوٹلز، کیٹرنگ اور مینٹینینس سے الگ کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

بعدازاں مرکزی ایئرلائن کو فروخت کردیا جائے گا۔

دانیال عزیز کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کو خریدنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی جارہی ہے۔

ایک سوال پر کہ اگر کوئی خریدار آگیا تو کب تک پی آئی اے اس کے حوالے کر سکیں گے؟ 

اس پر دانیال عزیز نے جواب دیا کہ کل صبح، اگر آپ کے پاس پیسا ہے تو آئیں اور خرید لیں۔

ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ میں نام لیے بغیر ایک آفیشل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ماضی میں امارات اور اتحاد ایئرلائن پی آئی اے کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کرچکے ہیں تاہم 2016 میں حکومت نجکاری سے پیچھے ہٹ گئی۔

مزید خبریں :