Geo News
Geo News

دنیا
20 جولائی ، 2012

امریکا:607 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری

امریکا:607 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری

واشنگٹن… امریکی ایوان نمائندگان نے607 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔امریکی ایوان نمائندگان میں آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ پر رائے شماری ہوئی،ایوان نمائندگان کے 90 کے مقابلے میں 326ارکان نے بجٹ کے حق میں ووٹ دے کر بجٹ کی منظوری دے دی۔ امریکی دفاعی بجٹ میں 524 ارب ڈالر پینٹاگون کے اخراجات اور 83 ارب ڈالرافغانستان سمیت دیگر بیرون ملک آپریشن پر خرچ کیے جائیں گے۔ دفاعی بجٹ کی منظوری کیلئے بحث کے دوران ایوان نمائندگان کے اکثر ارکان کی افغان جنگ پر شدید تنقید کی۔اکثر اراکین کا کہناتھاکہ افغان جنگ بے مقصد اور امریکا کے لیے جان و مال کا زیاں ہے۔

مزید خبریں :