20 جولائی ، 2012
اسلام آباد…وزیراعظم راجاپرویز اشرف نے وفاقی ترقیاتی ادارے (کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سی ڈی اے وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کو زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہاہے۔ وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں سی ڈی اے کی کارکردگی پر اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجاپرویزاشرف کاکہناتھاکہ شہریوں کومہینوں کے بجائے دنوں میں سہولیات فراہم کی جائیں۔ اوراس دوران پوش اورکم آمدنی والے سیکٹرزکافرق ختم کیاجائے۔وزیراعظم نے وفاقی سیکرٹری کابینہ نرگس سیٹھی کو اس کام کی نگرانی کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کی ، جبکہ سی ڈی اے کو جا مع منصوبہ دودنوں میں پیش کرنیکی ہدایت بھی کی۔