Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
21 جولائی ، 2012

سخت چھلکے والا تربوز5سو ربڑ بینڈز کے آگے بے بس

 سخت چھلکے والا تربوز5سو ربڑ بینڈز کے آگے بے بس

سیول…این جی ٹی …تربوز کی سخت جلد کو بعض اوقات تیز چھری سے بھی کا ٹنا مشکل ہو جاتا ہے لیکن کو ریا میں چند نو جوانوں نے تربوز پرر بڑبینڈ کی طاقت کاعملی مظاہرہ پیش کیا ۔ ان نوجوانوں نے ایک تازہ تربوز کی سخت جلد پر تقریباً5سو ربڑ بینڈ پہنائے جن کی لچکدارخاصیت کی بدولت تر بوز کسی بم کی طرح زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ کر ریزہ ریزہ ہو گیا اور صرف اس کی باقیات ہی رہ گئیں۔

مزید خبریں :