Geo News
Geo News

دلچسپ و عجیب
21 جولائی ، 2012

بر طانیہ میں دنیا کی خطر ناک ترین ما ؤنٹین زپ سلائیڈ

بر طانیہ میں دنیا کی خطر ناک ترین ما ؤنٹین زپ سلائیڈ

لندن…این جی ٹی…ایڈونچر کے شوقین افراد کیلئے تیر رفتار اور دیوہیکل جھولے اب پرانی بات ہو گئے ہیں کیو نکہ بر طانیہ میں زندہ دل نو جوانوں کیلئے دنیا کی خطرناک ترین ما ؤنٹین زپ سلائیڈنصب کر دی گئی ہے۔اپنی جان جو کھم میں ڈالنے والے افراد SkyWire نامی اس سلائیڈ کا کامیاب تجربہ کرنے کیلئے 740 میٹر لمبی رسی کے ساتھ لٹک کر پھسلتے ہوئے کھلی فضامیں 35 ایکڑ کے رقبے کا نظارہ کرسکتے ہیں ۔ اس دوران ذرا سی غلطی یا رسی کے ٹوٹنے کے باعث کھلاڑی گہری کھائی میں گر کر کسی جانی نقصان سے بھی دوچار ہو سکتے ہیں ۔

مزید خبریں :