13 جنوری ، 2012
اسلام آباد… وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہر بحران سے باہر نکلتی رہی ہے ، اداروں کے درمیان ٹکراوٴ کا جو تاثر پیدا کیا جارہا ہے، اِس بحران سے بھی جلد نکل آ ئیں گے ۔پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کابینہ کی دفاعی کمیٹی میں نیٹو کی رپورٹ پر بحث کی جائے گی۔ ایک صحافی نے جب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے سوال کیا کہ کیا اداروں کے درمیان ٹکراوٴکی صورتحال ہے تو وزیر اطلاعات نے جواب میں کہا کہ اپنے ہی ہاتھوں سے تراشے ہوئے بتوں کو کیسے توڑیں۔