Time 22 فروری ، 2018
پاکستان

پولیس کے 17 افسران کی گریڈ 21 میں ترقیاں

پولیس سروس آف پاکستان کے 17افسران کو گریڈ 21 میں ترقیاں دے دی گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہد حیات اور ڈاکٹر امیر شیخ کو ایڈیشنل آئی جی کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ غلام نبی میمن اور نجف میمن کو بھی ایڈیشنل آئی جی بنا دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پولیس سروسز آف پاکستان کے 33افسران کی گریڈ 20 میں ترقی کر دی گئی ہے۔

ترقی پانے کے بعد عاصم قائمخانی، نعیم شیخ، جاوید اکبر ریاض، احمد یار چوہان، جاوید مہر اور جاوید جسکانی ڈی آئی جی بن گئے ہیں جب کہ دو ڈی آئی جیز کی خدمات واپس کر دی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی غلام سرور جمالی اور اکرم نعیم بھروکا کی خدمات واپس لی گئی ہیں۔ غلام سرور جمالی کو اے این ایف اور اکرم نعیم بھروکا کو نیشنل پولیس فاؤنڈیشن بھیج دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :