Geo News
Geo News

پاکستان
21 جولائی ، 2012

خوشحال خان خٹک ایکسپریس 16 گھنٹے بعد بھی پشاور نہ پہنچ سکی

کراچی…کراچی سے پشاور آنے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس انجن کی خرابی کے باعث مقررہ وقت سے 16 گھنٹے تاخیر کے باوجود پشاور نہ پہنچ سکی۔کراچی سے 19 جولائی کو پشاور کے لئے روانہ ہونے والی خوشحال خان ایکسپریس نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب 11 بجے پشاور پہنچنا تھا۔ لیکن 16 گھنٹے بعد بھی پشاور نہ پہنچ سکی۔ مسافروں کے مطابق ریل گاڑی کا انجن خراب ہے جس کے باعث وہ رک رک کر چلتی ہے اور گزشتہ 3 گھنٹوں سے اٹک کے مقام پر کھڑی ہے اور روزہ دار مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ریلوے انکوائری کے مطابق انجن کی خرابی کی اطلاع ملتے ہی مسافروں کو پشاور پہنچانے کے لئے پشاور سے دوسرا انجن روانہ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :