27 فروری ، 2018
اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 94 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی ہے۔
اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں یکم مارچ سے پٹرول 3روپے 56پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 6روپے 94پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفاری کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ اوگرا نے مٹی کا تیل بھی 6روپے 28پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی ہے۔
اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو بھیجی گئی سمری میں 3روپے 56پیسے اضافے سے پٹرول کی نئی قیمت 88روپے سات پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 6روپے 94پیسے اضافے سے 102روپے 77پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 76روپے 46پیسے اور ایک روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ لائٹ ڈیزل کی قیمت قیمت 65روپے 30پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔