Geo News
Geo News

کھیل
22 جولائی ، 2012

ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کیخلاف کھیلنے کا فائدہ ہوگا، عمر اکمل

ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کیخلاف کھیلنے کا فائدہ ہوگا، عمر اکمل

لاہور … ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنے کا بھرپور فائدہ ہو گا۔لاہور میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خلاف میچ میں حصہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے عمر اکمل نے کہا کہ وہ ردھم میں رہنے کیلئے باقاعدگی سے پریکٹس میچوں میں حصہ لے رہے ہیں تاکہ تسلسل کے ساتھ پرفارم کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کرکٹ سے پہلے آسٹریلیا کیخلاف کھیلنے کا بہت فائدہ ہے۔

مزید خبریں :