Time 24 مارچ ، 2018
پاکستان

نیب نے مشرف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردیں


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات شروع کردیں۔

جیونیوز کےمطابق شکایت کنندہ انعام الرحیم نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور بدعنوانی کا الزام لگاکر نیب سے تحقیقات کی درخواست کی تھی تاہم نیب نے ابتدا میں یہ درخواست مسترد کردی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نیب کو سابق صدر کےخلاف کارروائی کا اختیار دیا گیا جس کےبعد شکایت کنندہ نے نیب کو ایک بار پھر خط لکھا جس پر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف نے اپنی آمدن سے زائد اثاثے بنائے اور ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس بھی ادا نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے شکایت کنندہ سے سابق صدر کے خلاف شواہد مانگ لیے ہیں جن کی بناء پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید خبریں :